پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کر دیا: سری لنکن کپتان

پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کر دیا: سری لنکن کپتان
پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کر دیا: سری لنکن کپتان

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن کپتان اینجلا میتھیوز نے کہا ہے کہ پاکستان نے انہیں کھیل کے ہر شعبے میں آﺅٹ کلاس کر کے رکھ دیا، وہ جیت کے حقدار تھے۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اینجلا میتھیوز نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کر دیا۔

سری لنکن نے ٹیم نے میچ میں بیشتر غلطیاں کیں تاہم اگلے مقابلوں میں ان خامیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شکست سے ٹیم پر دباﺅ ضرور بڑھا ہے تاہم سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ میچوں میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزید : کھیل