ایشیز سیزیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی

ایشیز سیزیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر ...
ایشیز سیزیز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی

  

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405رنز سے شکست دے کر سیریز 1.1سے برابر کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بنائے جس میں سٹیو سمتھ 215 اور روجرز 173رنز کیساتھ نمایاں رہے ،جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز ہی بنا سکی جس میں کپتان ایلسٹر کک 96جبکہ سٹوکس 87رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

کیوی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنائے جس میں ڈیوڈ وارنر 83اور سمتھ نے 58رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 103رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور پوری ٹیم میں براڈ 25 اور روٹ17رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلین کی بالروں میں مچل جانسن6،ہیزل وڈ5 جبکہ سٹارک،مارش اور لین نے 2,2وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے بالروں میں براڈ نے4,معین علی نے 3،مارک وڈ 2اور روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل