ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا انہیں سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں پولیس اور سول بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے تھے جب کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا تبادلہ کرکے انہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کا چیرمین مقرر کیا گیا۔

مزید : کراچی