دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا

دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا
دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے عید الفطر کے دوسر ے دن 19 جولائی کو یوم الحاق پاکستان منایا، 19 جولائی 1947ءکو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

کشمیر پر بھارتی قبضے کو 68 برس گزرگئے لیکن آج بھی وہاں کے بچے ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی اور اسی دن کی یاد میں کشمیری دن یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں۔19 جولائی 1947 کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنطیم مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس چوہدری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا اور اس اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی جو تمام شرکاءنے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی اور اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کی کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں لیکن اکتوبر 1947 میں کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیری میں مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ان پر بے شمار مظالم ڈھائے لیکن کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے ۔

مزید : بین الاقوامی