بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے: سید علی گیلانی

بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے: سید علی گیلانی
بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے: سید علی گیلانی

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے تاہم کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی قابض انتظامیہ نے 16 اپریل سے اب تک انہیں گھر پرنظر بند کررکھا ہے جبکہ جمعتہ الوداع کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حق خوداریت کے لیے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید : بین الاقوامی