عامرخان اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے ، روناشروع کردیا

عامرخان اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے ، روناشروع کردیا
عامرخان اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے ، روناشروع کردیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی اداکار عامرخان اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اور سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ میں اداکاری دیکھ کر آنکھوں میں آنسو بھرآئے ۔

ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں عامر خان نے لکھاکہ بجرنگی بھائی جان کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتا، اب تک یہ سلمان کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں انہوں نے سب سے عمدہ اداکاری کی۔عامر خان نے کہا کہ فلم کی کہانی حیرت انگیز، مکالمات دل گرمادینے والے اور تحریر بہت عمدہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ساتھی اداکار عامر خان کو 18 جولائی کو اس فلم کی خاص سکریننگ میں مدعو کیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ فلم کے ہیرو سلمان خان کے ساتھ سنگیتا بجلانی، سوناکشی نے بھی شرکت کی۔

سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ ریلیز کے پہلے ہی روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے ۔

مزید : تفریح