چندگھنٹوں میں دوسری ٹرین بھی ٹریک سے اترگئی ،آمدورفت معطل

چندگھنٹوں میں دوسری ٹرین بھی ٹریک سے اترگئی ،آمدورفت معطل
چندگھنٹوں میں دوسری ٹرین بھی ٹریک سے اترگئی ،آمدورفت معطل

  

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے تیسرے دن کانٹاتبدیل کرنے کے دوران مہرایکسپریس کا انجن اور دوبوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ چند گھنٹے قبل اس مقام سے تھوڑی دور مال گاڑی کی دوبوگیاں بھی پٹڑی سے اترگئی تھیں ۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مہرایکسپریس راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی کہ مظفرگڑھ سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تاہم ریلوے ٹریک کے اندر ہی رک گئی اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مہرایکسپریس کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث دیگرگاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق حادثے میں ٹرین کی پٹڑی کو بھی نقصان پہنچاہے اور ویل بھی اکھڑگئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق مہرایکسپریس سے چار گھنٹے قبل اس علاقے سے تھوڑی دور مال گاڑی کی بوگیاں بھی اترگئی تھیں جس پر مہرایکسپریس کو ون وے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری پٹڑی سے گزاراجارہاتھا لیکن وہ بھی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

مزید : مظفرگڑھ /اہم خبریں