مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے قمرمنصور کو 23جولائی تک رینجرز کے سپرد کردیا

مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے قمرمنصور کو 23جولائی تک رینجرز کے سپرد کردیا
مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے قمرمنصور کو 23جولائی تک رینجرز کے سپرد کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے اشتعال انگیزی میں معاون رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کرتے ہوئے 23جولائی تک رینجرز کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے قمر منصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ سنٹرل کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز لاءافسر نے موقف اپنایاکہ ملزم کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے اورمتعلقہ عدالت میںعید کی وجہ سے چھٹی ہے لہٰذا فاضل عدالت راہداری ریمانڈ دے اور دلائل مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو راہداری ریمانڈ پر مزید دودن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

رینجرز حکام نے اس سے قبل بتایاتھاکہ رابطہ کمیٹی اراکین کو سہولت کار بننے پر پکڑاگیاتھا ۔ذرائع نے بتایاکہ رینجرز متعلقہ انسداددہشتگردی کی عدالت نے قمر منصور کا 90دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی ۔

مزید : قومی /Headlines