وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس ...
وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے عبادات کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی بھی کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے عید الفطر کے روز وطن واپس آنا تھا لیکن مزید دو روز قیام بڑھا دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ پی کے 7422کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچے جس میں وزیر اعظم کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر مسافر بھی سوار تھے ۔ اس موقع پر ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید :

لاہور -