حکومت کا ملک بھر میں30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر میں30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ
حکومت کا ملک بھر میں30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ملک بھر میں 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔ رجسٹریسن کے عمل کا آغاز عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق اس حوالہ سے حکومت پاکستان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے۔ رجسٹریشن کے اخراجات حکومت پاکستان اپنے وسائل سے کرے گی، تاہم رجسٹریسن کے دوران حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے حکام کے درمیان مکمل رابطہ رہے گا جبکہ رجسٹریشن کے حوالہ سے افغان حکام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ حکام کے مطابق رجسٹریسن کا کام نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے سپرد کیا گیا ہے ۔ تقریباً 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں مہاجرین کارڈ جاری کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد