برطانوی ملکہ الزبتھ کی ’نازی سلیوٹ‘ کرتے ہوئے بچپن کی تصویر پر تنازع کھڑا ہو گیا

برطانوی ملکہ الزبتھ کی ’نازی سلیوٹ‘ کرتے ہوئے بچپن کی تصویر پر تنازع کھڑا ...
برطانوی ملکہ الزبتھ کی ’نازی سلیوٹ‘ کرتے ہوئے بچپن کی تصویر پر تنازع کھڑا ہو گیا

  

لندن(آن لائن)ایک برطانوی اخبار نے ملکہ الزبتھ دوم کی بچپن میں ’نازی سلیوٹ‘ کرتے ہوئے تصویر شائع کر دی ۔شاہی خاندان کا تصویر کی اشاعت پر مایوسی اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کی 1926 کی ویڈیو سے حاصل کی گئی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ملکہ ملکہ الزبتھ دوم اپنے خاندان کے ہمراہ موجود ہیں اور مشہور نازی سلیوٹ کر رہی ہیں۔ اس وقت ملکہ الزبتھ کی عمر تقریبا سات برس تھی۔ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں ملکہ الزبتھ کی والدہ بھی نازیوں کی طرح اپنے دائیں ہاتھ کو ایک مخصوص انداز میں ہوا میں لہراتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ تصویر بیس سیکنڈ دورانیے کی ایک ایسی بلیک اینڈ وائٹ فیملی ویڈیو سے لی گئی ہے جو 1933 یا 1934 میں اس وقت سکاٹ لینڈ میں واقع شاہی خاندان کی بالمورل سٹیٹ میں فلمائی گئی تھی۔ اس فلم میں شہزادی الزبتھ اپنی بہن شہزادی مارگریٹ اور والدہ کے ساتھ کھیل رہی ہیں جبکہ ان کے انکل اور مستقبل کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم بھی ان کے ساتھ ہیں جو بظاہر ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ شاہی خاندان نے اس تصویر کی اشاعت پر سخت ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن امر ہے کہ ملکہ الزبتھ کے ذاتی زندگی کا یوں غلط استعمال کیا گیا ہے۔ شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ جب یہ تصویر لی گئی تھی، اس وقت ملکہ الزبتھ انتہائی کم عمر تھیں اور انہیں’نازی سلیوٹ‘ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

مزید : بین الاقوامی