ہری پور،کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدورجاں بحق، 3 بیہوش

ہری پور،کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدورجاں بحق، 3 بیہوش
ہری پور،کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدورجاں بحق، 3 بیہوش

  

ہری پور(آن لائن) ہری پور میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 2مزدور جاں بحق جب کہ 3 بیہوش ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہری پورکے علاقے غازی میں واقع ایک پولٹری فارم میں موجود کنویں کی صفائی اوراندر نصب موٹرٹھیک کرنے کے لئے 54 مزدور اترے تاہم وہاں موجود زہریلی گیس کے سبب دم گھٹنے سے 2 مزدور محمود شاہ اوراختر جاں بحق جب کہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ تینوں مزدوروں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : ہری پور