آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی شادی کر سکتی ہوں ‘فلم سٹار میرا

آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی شادی کر سکتی ہوں ‘فلم سٹار میرا
آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی شادی کر سکتی ہوں ‘فلم سٹار میرا

  

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی شادی کر سکتی ہوں ‘ مگر میرے سپنوں کا راجا کہاں ہے مجھے ابھی تک اسکا کچھ پتہ نہیں ‘آنیوالے دنوں میں فلموں میں مزید بہتر اندازمیں کام کرتی نظر آؤں گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ شادی کر نا ہر لڑکی کو اچھا لگتا ہے اور میں بھی اب چاہتی ہوں کی میں اپنا گھر بسالوں اور آئندہ عید الفطر سے پہلے میں بھی اپنے سپنوں کے شہزادے سے شادی کر سکتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ میر اسپنوں کا شہزادہ کہاں ہے مجھے فی الحال اس بارے میں کچھ پتہ نہیں اور میری شادی کہاں ہونی ہے اسکے بارے میں بھی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

مزید : تفریح