شاہ رخ خان نے سلمان خان سے بریانی کی خواہش کا اظہار کردیا

شاہ رخ خان نے سلمان خان سے بریانی کی خواہش کا اظہار کردیا
شاہ رخ خان نے سلمان خان سے بریانی کی خواہش کا اظہار کردیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان نے دبنگ خان سے بریانی کی فرمائش کردی جس پر سلمان خان نے اُن کی یہ خواہش پوری کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں نے ٹویٹ کئے ،فلم رئیس کا ٹیزر ریلیز ہونے پر سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ” رئیس آرہا ہے ،ابھی ٹیزر دیکھواور خوب انجوائے کرو “جس کے جواب میںشاہ رخ خان کاکہناتھاکہ وہ ابھی بلغاریہ میں ہیں اس لیے آ نہیں سکتے لہٰذا تھوڑی بریانی بھجوادیں جبکہ اس موقع پرشاہ رخ نے سلمان اور ان کے اہل خانہ کو عید کی بھی مبارکباد دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’بجرنگی بھائی جان‘ کی پروموش کے موقع پر ان کے ساتھی اداکار شاہ رخ کی جانب سے بریانی کی فرمائش کا پوچھا گیا تو انہوں نے بریانی بھجوانے پر رضا مندی بھی ظاہر کی۔

مزید : تفریح