سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے :خورشید شاہ

سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے :خورشید شاہ
سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے جب کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 55 سال کی آمریت کی وجہ سے کرپشن پھیلی اب اللہ نہ کرے کہ ملک میں دوبارہ مارشل لا لگے،کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر کے مترادف ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسلام محبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے جب کہ القاعدہ اور داعش اسلام کا نام بدنام کررہے ہیں،داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو نام تبدیل کرکے عوام کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جب کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حاکم وقت پرعائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی جو آبیل مجھے مار والی بات ہے جب کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔

مزید :

سکھر -اہم خبریں -