شراب کے نشے میں دھت ہوکر گلہری نے بار میں تباہی مچادی

شراب کے نشے میں دھت ہوکر گلہری نے بار میں تباہی مچادی
شراب کے نشے میں دھت ہوکر گلہری نے بار میں تباہی مچادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک گلہری شراب خانے میں گھس کر شراب پی گئی لیکن اس کے بعد ہی ایسی مست ہوئی کہ بار میں تباہی مچادی ۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ورسٹر شائر میں موجود ہنی بورن ریلوے پب کا مالک جب صبح اپنے ہوٹل پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اندر شراب کی بوتلیں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور نقدی بکھری پڑی ہے ، جب اندر پہنچاتو یہ دیکھ کر حیران رہ گیاکہ کوئی چورنہیں بلکہ ایک گلہری اندر موجود ہے جو ایک ڈبے میں پھنسی خود کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔

کلب کے سیکریٹری سام باو¿لٹر کا کہنا تھا کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے،بوتلوں کی ٹوٹ پھوٹ سے صاف لگ رہا تھا کہ گلہری پورے بار میں گھومتی رہی ہے اور اس نے ایسا نشے کی حالت میں ہی کیا ہے کیونکہ اس کے قریب پڑی ایک بوتل کافی خالی ہوچکی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ باو¿لٹر نے گلہری کو ڈبے سے نکال کر کھڑکی کے راستے آزاد کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس