سعودی دفاعی ادارے کے اہلکاروں کو 220کلووزنی شخص کو دفنانے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑا

سعودی دفاعی ادارے کے اہلکاروں کو 220کلووزنی شخص کو دفنانے کیلئے کرین کا ...
سعودی دفاعی ادارے کے اہلکاروں کو 220کلووزنی شخص کو دفنانے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دفاعی ادارے کے اہلکاروں کو 220کلو وزنی سعودی باشندے کو دفنانے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق وفات پانے والے شخص نائف کے اہل خانہ جب لاش کو قبرستان لے جانے کی تمام تر کوششوں میں ناکام ہو ئے تو انہوں نے خمیس مشیت کے علاقے میں واقع قبرستان میں سعودی شخص کو دفنانے کیلئے شہری دفاعی ادارے سے مدد طلب کی تاہم لاش کا وزن بہت زیادہ ہونے کے باعث شہری دفاعی ادارے کے اہلکاروں کو بھی نائف کو قبرستان تک لے جانے اور دفنانے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑا ۔سعودی اخبار ’سبق ‘نے کہاہے کہ سعودی باشندے کی موت موٹاپے کے باعث ہوئی اور وفات پانے سے قبل اس کا وزن 220کلو سے زائد تھا تاہم اس شخص کی عمر معلوم نہیں ہو سکی ۔

مزید : بین الاقوامی