3ڈاکوتھانے کی چھت سے کود کر فرار،ڈی پی اوکا نوٹس، تھانے کو معطل کر دیا

3ڈاکوتھانے کی چھت سے کود کر فرار،ڈی پی اوکا نوٹس، تھانے کو معطل کر دیا
3ڈاکوتھانے کی چھت سے کود کر فرار،ڈی پی اوکا نوٹس، تھانے کو معطل کر دیا

  

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈکیتی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان تھانے کی چھت سے کود کر فرار ہو گئے،ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے تھانے کو معطل کر دیا جبکہ 2اہلکار وں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چھب کلاں میں ڈکیتی وارداتوں میں ملوث گرفتار کئے گئے 3ڈاکو حوالات کی بجائے تھانے کی چھت پر رکھے ہوئے تھے ۔ملزمان موقع ملنے پر چھت سے کود کربھاگ نکلے جن کے نام عمران ،اسلام اور انیس بتائے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانے کو معطل کر دیا ہے جبکہ 2اہلکار وں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : خانیوال