دریائے سندھ کے علاوہ دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ابھی تک سیلابی پانی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:شجاع خانزادہ

دریائے سندھ کے علاوہ دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ابھی تک سیلابی پانی سے ...
دریائے سندھ کے علاوہ دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ابھی تک سیلابی پانی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:شجاع خانزادہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین کابینہ کمیٹی فلڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ابھی تک سیلابی پانی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین کابینہ کمیٹی فلڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹر نگ کی جا رہی ہے ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیارہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،دریائے سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید : لاہور