جرمن پولیس نے گلہر ی کو ایسے الزام میں گرفتار کر لیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

جرمن پولیس نے گلہر ی کو ایسے الزام میں گرفتار کر لیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی ...
جرمن پولیس نے گلہر ی کو ایسے الزام میں گرفتار کر لیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو دنیا میں بے شمار عجیب و غریب اور حیران کن واقعات پیش آتے ہیں جس سے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے لیکن جرمنی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیاہے جسے جان کر آپ حیران تو ہوں گے ہی لیکن آپ کیلئے ہنسی روکنا بھی مشکل ہو جائے گا ۔

جرمن کی پولیس نے سٹر ک پر خاتون کا تعاقب کرنے کے الزام میں ایک گلہری کو گرفتار کر لیاہے ۔جرمنی کے شہرویسٹ پھالیا کی پولیس نے گلہری کو معمولی ناانصافی کے جرم میں گرفتار کیا اور اس کی سیب کی ٹکریوں اور شہد سے تواضع کی تاہم اس نقطہ پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ مخلوق شہری لیجنڈ کے بد نام ذمانہ شگاف گلہری گینگ کا حصہ تھی ۔

اس قسم کی نوعیت کا یہ دوسرا واقع رونما ہواہے اس سے قبل برطانیہ میں ایک گلہری نے بار میں گھس کرتباہی مچادی اور خود بھی شراب کے نشے میں دھت پائی گئی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس