سکردو کے لئے پی آئی اے کی پرواز مسلسل تیسرے روز ملتوی،پردیسی اپنوں کے ساتھ عید نہ منا سکے

سکردو کے لئے پی آئی اے کی پرواز مسلسل تیسرے روز ملتوی،پردیسی اپنوں کے ساتھ ...
سکردو کے لئے پی آئی اے کی پرواز مسلسل تیسرے روز ملتوی،پردیسی اپنوں کے ساتھ عید نہ منا سکے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سکردو کے لئے پی آئی اے کی پرواز مسلسل تیسرے روز ملتوی کر دی گئی ،پردیسی اپنوں کے ساتھ عید نہ منا سکے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی سکردو کے لئے پرواز پی کے 451عید کے پہلے دو روز موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی جسے آج بھی موسم ٹھیک نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلسل تیسرے روز سکردو کے لئے پرواز ملتوی ہونے پر مسافر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ، مظاہرین نے حکومت اور قومی ایئر لائن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔یہ پردیسی سکردواپنے عزیزو اقارب کے ساتھ عید منانا چاہتے تھے تاہم قومی ایئر لائن اور خرابی موسم نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

واضح رہے کہ عید کے پہلے دو روز پی آئی اے کی سکردو کے لئے پرواز ملتوی ہونے پرقومی ایئر لائن نے تیسرے روز کے لئے پرواز کے متاثر نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید : کراچی