یونان میں تین ہفتے بعد بینک کھل گئےلیکن شہری پیسے نہیں نکلوا سکتے

یونان میں تین ہفتے بعد بینک کھل گئےلیکن شہری پیسے نہیں نکلوا سکتے
یونان میں تین ہفتے بعد بینک کھل گئےلیکن شہری پیسے نہیں نکلوا سکتے

  

ایتھینز( صباح نیوز) پیر سے یونانی بینک حکومتی اجازت کے بعد کھول دیے گئے ہیں۔ بینکوں سے رقم نکلوانے کی پابندی بدستور قائم ہے۔ کوئی بھی فرد یومیہ ساٹھ یورو اور ایک ہفتے میں 420 سے زائد یورو نہیں نکلوا سکے گا۔ اِسی طرح گزشتہ جمعرات کے روز یورپی بیل آٹ پیکج کی منظوری کے بعد یونان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کی نئی شرح کے نفاذ سےکئی اشیا اور سروسز مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ حکومت نے ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی حد 26 اگست مقرر کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم الیکس سِپراس کی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔ بیل آٹ کی مخالفت کرنے والے پانچ وزرا کی جگہ نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا ہے#

مزید : بزنس