سلمان خان100کروڑ کا بزنس کرنیوالی سب سے زیادہ فلموں کے ہیروبن گئے

سلمان خان100کروڑ کا بزنس کرنیوالی سب سے زیادہ فلموں کے ہیروبن گئے
سلمان خان100کروڑ کا بزنس کرنیوالی سب سے زیادہ فلموں کے ہیروبن گئے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 17جولائی کو ریلیز ہونیوالی بالی ووڈسٹارسلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر دھوم مچادی اور ایک کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیاجبکہ سلمان خان ہندی فلم انڈسٹری میں واحد اداکار بن گئے جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100کروڑ کا بزنس کیا۔

تران ادارش نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھاکہ فلم نے اپنے پہلے تین دنوں میں ہی 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، بالی ووڈ کے اچھے دن واپس آگئے ہیں ۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ نے لکھاکہ بجرنگی بھائی جان نے ریلیز کے دوسرے دن ساڑھے چھتیس کروڑ روپے کا بزنس کیااور یہ سلمان خان کی کسی بھی فلم کاایک دن کا سب سے زیادہ کمایاجانیوالاپیسہ ہے ،اس سے پہلے اک تھا ٹائیگرنے ایک دن میں 32کروڑ روپے کا بزنس کیاتھاجبکہ عید کے پہلے دن فلم نے سواستائیس کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ بجرنگی بھائی جان سلمان خان کی بالی ووڈ میں آٹھویں فلم ہے جس نے 100کروڑ کی سطح کو عبور کیا، اس فلم کی کامیابی کے بعد سلمان خان وہ واحد اداکاربن گئے جن کی سب سے زیادہ فلموں نے ہندی فلم انڈسٹری میں 100کروڑ کا بزنس کیا۔

مزید : تفریح