جدہ سے تاخیر کا شکارہونے والی پرواز لاہور کیلئے روانہ ،موسم کی خرابی کے باعث سکردو کی پروازیں منسوخ

جدہ سے تاخیر کا شکارہونے والی پرواز لاہور کیلئے روانہ ،موسم کی خرابی کے باعث ...
جدہ سے تاخیر کا شکارہونے والی پرواز لاہور کیلئے روانہ ،موسم کی خرابی کے باعث سکردو کی پروازیں منسوخ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرلائنز کے ترجمان نے کہاہے کہ جدہ سے لاہو ر آنے والی پرواز 18گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہو گئی ہے اور سکردو جانے والی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہناہے کہ کل اسلام آباد سے سکردو کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی جن میں ایئربس پی کے 320اور دو اے ٹی آر طیارے شامل ہیں ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ جدہ سے لاہور کی عمرہ زائرین کیلئے کل سے اضافی پروازیں چلائیں جائیں گی،18گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہونے والی پرواز سات بنے لاہور پہنے گی جبکہ اسے رات تین بجے پہنچنا تھا۔

مزید : لاہور