شامی سرحد سے ملحقہ ترک قصبہ سوروچ میں دھماکہ ،27 افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی

شامی سرحد سے ملحقہ ترک قصبہ سوروچ میں دھماکہ ،27 افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی
شامی سرحد سے ملحقہ ترک قصبہ سوروچ میں دھماکہ ،27 افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے علاقے سوروچ میں دھماکے سے 27افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ جنوب مشرقی قصبہ سوروچ میں ہواجس میں 27افراد ہلاک  جبکہ100سے زائد زخمی ہو گئے ،بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔وزارت داخلہ نے دھماکے میں 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ ترکی کا ثقافتی لحاظ سے یہ مشہور علاقہ سوروچ شام کی سرحد سے ملحق ہے جہاں خانہ جنگی جاری ہے، یہ علاقہ کوبانی کی سرحد سے کوئی 10کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں