بلدیاتی ادارے حکومت کی”ترمیمی دہشتگردی “کی زد پرہیں :طاہر القادری

بلدیاتی ادارے حکومت کی”ترمیمی دہشتگردی “کی زد پرہیں :طاہر القادری
بلدیاتی ادارے حکومت کی”ترمیمی دہشتگردی “کی زد پرہیں :طاہر القادری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے حکومت کی”ترمیمی دہشتگردی “کی زد پرہیں ۔ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمران اپنے خلاف خود سب سے بڑی سازش ہیں ،حکمران بلدیاتی اداروں پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں ،با اختیار بلدیاتی اداروں کے لئے تحریک چلانا پڑی تو چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے حکومتی ترمیمی دہشتگردی کی زد پرہیں ،حکمرانوں کو عوام کے اختیارات واپس کرنا پڑیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہات میں لوڈشیڈنگ نہیں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہے ، عوام کے فلاح و بہبود اور حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں