قومی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف شاندارفتح ،ثانیہ مرزا قدم روک نہ پائیں ،جھوم اٹھیں

قومی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف شاندارفتح ،ثانیہ مرزا قدم روک نہ پائیں ،جھوم ...
قومی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف شاندارفتح ،ثانیہ مرزا قدم روک نہ پائیں ،جھوم اٹھیں

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کی تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کیخلاف فتح کا جشن مناتے ہوئے شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کیا ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں ثانیہ مرزا پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں جھوم اٹھی ہیں ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ’ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے‘گانے پر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 135رنز سے شکست دی جس میں سرفراز احمد ،شعیب نے شاندار اننگ کھیلی جوکہ قومی ٹیم کے لئے انہتائی فائدہ مند ثابت ہوئی اور اس موقع پر ثانیہ مرزا نے میچ کی انعامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں