شادباغ بھگت پورہ میں گھر سے15سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

شادباغ بھگت پورہ میں گھر سے15سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد
شادباغ بھگت پورہ میں گھر سے15سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شادباغ کے علاقے بھگت پورہ میں گھر سے15سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ15سال کی شگفتہ شادباغ کے رہائشی بشیر کے ہاں ملازمت کرتی تھی ، لڑکی نے پھندے سے جھول کر مبینہ خودکشی کی ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،پوسٹمارٹم کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے ۔

مزید : لاہور