عید تعطیلات کے دوران پمز ہسپتال میں 5500مریض ایمرجنسی لائے گئے،3700گیسٹرو کا شکار تھے: ترجمان

عید تعطیلات کے دوران پمز ہسپتال میں 5500مریض ایمرجنسی لائے گئے،3700گیسٹرو کا ...
عید تعطیلات کے دوران پمز ہسپتال میں 5500مریض ایمرجنسی لائے گئے،3700گیسٹرو کا شکار تھے: ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عید تعطیلات کے دوران پمز ہسپتال میں 5500مریض ایمرجنسی لائے گئے جن میں 3700افرادگیسٹرو کا شکار تھے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پمز نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سے گرنے والے 200افراد بھی ایمرجنسی لائے گئے جن میں سے 60زیر علاج ہیں جبکہ باقی گھر جا چکے ہیں ۔پمز ترجمان نے مزید کہا کہ اس دوران 20آپریشن کئے گئے ، کل 30افرادکی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ گیسٹرو کے شکار 3700افراد میں 400بچے بھی شامل ہیں ، علاقے میں گیسٹرو کی وباءنہیں پھیلی بلکہ وجہ بدہظمی کا نتیجہ ہے ، ابھی گیسٹرو کے 20بچے زیر علاج باقی شفاءیاب ہونے پر گھر بھیج دیئے گئے۔

مزید :

اسلام آباد -