امریکی ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے افغان فوجیوں کو طالبان سمجھ کر فائرنگ کر دی

امریکی ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے افغان فوجیوں کو طالبان سمجھ کر فائرنگ کر دی
امریکی ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے افغان فوجیوں کو طالبان سمجھ کر فائرنگ کر دی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے افغان فوجیوں کو طالبان سمجھتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10افغان فوجی شہید جبکہ 4شدید زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنر محمد رحیم امین نے کہاہے کہ فائرنگ کا واقعہ صوبہ لوگر کے ضلع باراکی برک میں صبح کے تقریبا چھ بجے کے قریب پیش آیا جس وقت چیک پوسٹ پر افغان آرمی کے 14جوان تعینات تھے کہ ہیلی کاپٹر ز نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جن میں سے 10فوجی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیاہے جو کہ زیر علاج ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں