فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل
فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق قائد آباد شیر پاﺅ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ،ہلاک ہونے والا شخص شیر پاﺅ کالونی کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال میں منتقل کر تے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ دوسری جانب سلطان آباد میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا  گیا ۔

مزید : کراچی