یہ خاتون 12 روز تک صرف کیلے کھاتی رہی، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

یہ خاتون 12 روز تک صرف کیلے کھاتی رہی، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر ...
یہ خاتون 12 روز تک صرف کیلے کھاتی رہی، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)کیلے کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔اس میں پوٹاشیم کی بھرپور مقدار ہونے کے ساتھ سوڈیم کی بہت کم مقدار موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں فائبر،گلوکوز اور سکروز موجود ہوتا ہے جو اسے ایک مکمل غذا بناتے ہیں۔کیلا ایک ایسا پھل ہے جسے کسی بھی طرح کی بیماری میں کھانے سے منع نہیں کیا جاتا اور ذیابیطس،دل،جگر اور کینسر کی بیماری میں مبتلا افراد بھی کھاتے ہیں۔
ایک خاتون یولیا تاراباتھ نے ان تمام فوائد کو سامنے رکھتے ہوئے ایک بہت ہی عجیب فیصلہ کیا اور 12دن تک صرف کیلے ہی کھائے اور کوئی بھی دوسری غذا نہیں کھائی۔آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ یولیا کا نظام انہضام بہت ہی بہتر کام کرنے لگا ۔وہ کہتی ہے کہ اسے ایسا محسوس ہونے لگا جیسے اس کے پیٹ میںمعدہ یا انتڑیاں موجود ہی نہیں اور اسے بالکل بھی پیٹ میں درد کی شکایت نہ ہوئی۔

اس کاکہنا ہے کہ کیلے کھانے کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پرسکون ہوگئی اور اس کے ذہنی تناﺅ میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔نظام انہضام کی خرابی دور ہونے کے ساتھ اس کی دیگر بیماریاں جیسے بلڈ شوگر لیول اورہارمونز کی خرابی ٹھیک ہوگئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ شادی کے کافی عرصے بعد تک بچے کو جنم نہ دے پارہی تھی لیکن کیلے کھانے سے اس کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ممکن ہوگئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -