کس عمرمیں شادی ہو تو طلاق کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں کے انکشاف نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

کس عمرمیں شادی ہو تو طلاق کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں کے انکشاف ...
کس عمرمیں شادی ہو تو طلاق کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ سائنسدانوں کے انکشاف نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو بہترین ہمسفر کی تلاش میں کئی سال گزار دیتے ہیں۔ تاہم اب ایک تازہ تحقیق کے نتائج پر اعتبار کیا جائے تو شائد شادی کیلئے لمبا عرصہ انتظار کرنا مناسب نہیں۔ امریکی ’یونیورسٹی آف اتاہ‘ کے ’پروفیسر نکولس وولف فنگر‘ نے اپنی ایک تازہ تحقیق کے نتیجے میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر آپ شادی کیلئے 33 سال کی عمر تک انتظار کریں تو اس کے بعد ہر گزرتے سال کے ساتھ شادی کی ناکامی کے امکانات بڑھتے جاتے ہیں۔ پروفیسر نکولس نے اپنی تحقیق کے لئے خاندانوں کے سرکاری سطح پر موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے اعتبار سے 25 سے 29 سال تک کی عمر بہترین ہے۔ 32 سال کی عمر تک جوڑوں کے طلاق کے امکان میں عمر میں فی سال اضافے کے ساتھ 11 فیصد کمی آتی ہے لیکن 33 سال کے بعد ہر گزرتے سال کے ساتھ شادی کی ناکامی کے امکانات میں 5 فیصد اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ ایسے میں بہت سے ماہرین موجود ہیں جو پروفیسر نکولس کی تحقیق کے نتائج سے اتفاق نہیں کرتے لیکن یہ ضرور ہے کہ بہرحال ان کا دعویٰ دلچسپ ضرور ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس