دو نوجوان لڑکیاں اور اوباش لڑکوں کا گروہ، ایک ویڈیو جس نے سعودی عرب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، حکومت حرکت میں آ گئی

دو نوجوان لڑکیاں اور اوباش لڑکوں کا گروہ، ایک ویڈیو جس نے سعودی عرب میں ...
دو نوجوان لڑکیاں اور اوباش لڑکوں کا گروہ، ایک ویڈیو جس نے سعودی عرب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، حکومت حرکت میں آ گئی

  

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا گیا۔ یہ ویڈیو کورنش کے علاقے میں فلمائی گئی اور اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا ایک گروہ دو نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کررہا ہے۔ یہ واقعہ سعدی سٹریٹ پر پیش آیا۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکوں کا گروہ ان لڑکیوں کا پیچھا کررہا ہے اور پھر ان کا راستہ روک دیتا ہے۔ چند نوجوان لڑکیوں کا نمبر مانگتے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ چند انہیں کھانے پر چلنے کی دعوت دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں ایک لڑکی مدد کیلئے بھی پکارتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہوگیا اور صارفین کے درمیان اس پر شدید بحث شروع ہوگئی۔ ایک خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو اچھے خاصے نوجوانوں کو بھیڑیوں میں تبدیل کردیتے ہیں؟ دوسری جانب بہت سے صارفین نے سعودی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد امیر خالد الفیصل نے مکہ پولیس کو واقعہ کی تحقیقات اور ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس