شمالی کوریا میں انتخابات، ریکارڈ قائم ہوگیا، کتنے فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا؟ آپ ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے

شمالی کوریا میں انتخابات، ریکارڈ قائم ہوگیا، کتنے فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا؟ آپ ...
شمالی کوریا میں انتخابات، ریکارڈ قائم ہوگیا، کتنے فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالا؟ آپ ہماری بات کا یقین نہیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ ینگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے پراسرارترین ملک شمالی کوریاکے متعلق کسی کو کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ شمالی کوریا نے خود کو دنیا سے الگ تھلگ رکھا ہوا ہے۔ حکومت نے اپنے ملک کے ساحلی بارڈر پر خاردار تار لگا رکھی ہے تاکہ اس کے شہری ملک سے فرار نہ ہو جائیں کیونکہ ملک میں انتہائی سخت قوانین اور شہریوں کی زندگیوں میں حکومت کی بے جا مداخلت سے عوام تنگ نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شمالی کوریا کے متعلق دنیا تقریباً اتنا ہی جانتی ہے جتنا خود شمالی کوریا دنیا کو اپنے بارے میں بتاتا ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا کے حکمران نے کس عمر میں گاری چلانا شروع کی؟
اس بار شمالی کوریا نے ایک اور اچنبھے کی بات کر دی ہے ۔ وہاں کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حالیہ مقامی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 99.97 فیصد رہا ہے جو ناقابل یقین حد تک زیادہ ہے اور مبالغہ آرائی پر مبنی نظر آتا ہے۔ اگر شمالی کورین حکام کا یہ دعویٰ درست ہے تو دنیا بھر میں یہ ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کی یہ شرح سب سے زیادہ ہو گی اور شاید رہتی دنیا تک شمالی کورین عوام کا یہ ریکارڈ کسی اور ملک کے عوام نہ توڑ پائیں۔
لیکن اپنے ملک سے فرار اختیار کرنے والے ایک شمالی کورین باشندے نے اس ٹرن آؤٹ کے متعلق دنیا کی حیرت کو اس وقت ختم کر دیا جب اس نے بتایا کہ شمالی کوریا میں ووٹ نہ ڈالنا غداری کے مترادف ہے اوراس جرم کی سزا سزائے موت ہے، اس نے بتایا کہ موت کے خوف سے جنوبی کوریا کے تقریباً سبھی شہری ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلتے ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ انتخابات کے دن ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔