انٹرنیٹ پر شرمناک حرکات کرنے والے افراد کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، سبق آموز کہانی

انٹرنیٹ پر شرمناک حرکات کرنے والے افراد کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، سبق ...
انٹرنیٹ پر شرمناک حرکات کرنے والے افراد کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، سبق آموز کہانی

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیاں بھی انٹرنیٹ پر آ گئیں ہیں، کئی ایسی ویب سائٹس ہیں جن کا ڈیٹا اگر فاش کردیا جائے تو دنیا کے کروڑوں ہنستے بستے گھر برباد ہو جائیں۔ ایسی ہی ایک آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ AshleyMadisonہے جسے گزشتہ روز ہیک کر لیا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ کا سلوگن ہے ’’زندگی مختصر ہے، ایک معاشقہ چلائیے۔‘‘ اس ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد 3کروڑ 70لاکھ سے زائد ہے۔ ہیکرز نے ان صارفین کی نجی معلومات، برہنہ تصاویر، آن لائن میسجنگ سمیت مکمل مواد چوری کر لیا ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس AshleyMadisonکی ایک اور ویب سائٹ Am&Emجو ہم جنس پرستوں کے لیے بنائی گئی ہے، کو ہمیشہ کے لیے بند نہ کیا گیا تو وہ صارفین کا مکمل ڈیٹا منظرعام پر لے آئیں گے اور اس کے نتائج کی ذمہ دار اس ویب سائٹ کی انتظامیہ ہو گی۔ویب سائٹ انتظامیہ کی طرف سے بھی اسے ہیک کیے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے ترجمان بائیڈرمین کا کہنا ہے کہ ہم ویب سائٹ ہیک کیے جانے کی تردید نہیں کررہے، کوئی اس بات کو پسند کرے یا نہ کرے لیکن یہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔

مزید پڑھیں:اب آپ اپنے جیسے سیاسی خیالات رکھنے والی شریک حیات کا انتخاب کر سکتے ہیں،ویب سائٹ آ گئی

مزید : ڈیلی بائیٹس