ہنی مون مناتی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انتہائی المناک حادثہ ہوگیا، دولہا بے بسی سے کھڑا دیکھتا رہ گیا

ہنی مون مناتی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انتہائی المناک حادثہ ہوگیا، دولہا بے ...
ہنی مون مناتی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انتہائی المناک حادثہ ہوگیا، دولہا بے بسی سے کھڑا دیکھتا رہ گیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں نوبیاہتا جوڑے کو ہنی مون راس نہ آیا، پہاڑ پر چڑھتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے 6دن کی دلہن جاں بحق ہو گئی۔ 31سالہ کیتھلین برٹلیٹ کی شادی 6روز قبل 32سالہ ریان پوسیئس سے ہوئی تھی، دونوں ہنی مون پر ریاست کولوراڈو چلے گئے جہاں پہاڑ پر چڑھتے ہوئے دونوں پر آسمانی بجلی گر پڑی۔ کیتھلین موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ریان کی حالت قدرے بہتر تھی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2روز زیرعلاج رہنے کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ہنسیں یا روئیں

دیگر 2افراد پر بھی بجلی گری لیکن وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کے وقت کیتھلین اور ریان 12ہزار 400فٹ بلندی پر تھے۔ ریاست کولوراڈو میں 2015ء میں آسمانی بجلی سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ 2005ء سے اب تک 25افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس