پاکستان کی فتح پر ’بھابھی‘ کا ڈانس یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہو سکا

پاکستان کی فتح پر ’بھابھی‘ کا ڈانس یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہو سکا
پاکستان کی فتح پر ’بھابھی‘ کا ڈانس یووراج سنگھ سے برداشت نہ ہو سکا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جیت پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے جشن کی ویڈیو نے جہاں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے وہیں بھارتی کرکٹرز سمیت شہریوں کو آگ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے فتح کی خوشی میں ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لاکھوں شائقین اسے دیکھ چکے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بھی چپ نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ”دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بہت خراب ڈانسر ہیں“۔

یووراج سنگھ کے اس پیغام پر شعیب ملک بھی چپ نہ رہ سکے اور انہیں ڈانس کا چیلنج دے ڈالا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”آ جاﺅ میدان میں“۔ دونوں کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں تو ایک لمبے عرصے سے مقابلہ نہیں کر سکے لیکن کوئی بعید نہیں شعیب ملک کی دعوت قبول ہو جائے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اگلا مقابلہ ڈانس فلور پر ہی دیکھنے کو ملے۔

یہاں یہ امر قابل ذ کر ہے کہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد بھارتی اخبارات کے فیس بک پیجز اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس اس ویڈیو کو پذیرائی دینے کے بجائے اس میں طرح طرح کے نقطے اٹھا رہے ہیں اور یہی رویہ دیگر بھارتی شہریوں کی جانب سے بھی اپنایا جا رہا ہے جس سے یہ تو واضح ہے کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں ثانیہ مرزا کا ڈانس بھارتیوں سے ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس