پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب، سندھ کابینہ اور بیوروکریسی میں ردوبدل کا امکان

پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب، سندھ کابینہ اور بیوروکریسی میں ردوبدل ...
پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب، سندھ کابینہ اور بیوروکریسی میں ردوبدل کا امکان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب کر لیا ہے جس میں سندھ کابینہ میں ردوبدل سمیت اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سندھ کے امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ موجودہ سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ اس میں سندھ کابینہ میں ردوبدل علاوہ صوبے کی اعلیٰ بیورو کریسی میں بھی مزید ردوبدل کا فیصلہ کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں