سیلاب سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کمانڈر (ر) سید سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی سیلابی وارننگ جاری نہیں کی تاہم بھارت نے فلڈ وارننگ جاری نہ بھی کی تو ہمارے اقدامات مکمل ہیں اور جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کے اطراف آبادیوں کو پہلے ہی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہر سال حکام کی جانب سے اس طرح کے دعوے سامنے آتے ہیں لیکن جب سیلاب آتا ہے تو غریبوں کے گھروں کیساتھ ساتھ ان کے روزگار کے تمام ذرائع بھی بہا کر لے جاتا ہے اور حکام اس دوران بھی نیا سے نیا دعویٰ کرنے میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا بیان واقعی حقیقت پر مبنی ہے یا پھر ہر بار کی طرح اس بار بھی صرف دعوے ہی کئے جا رہے ہیں۔