پاکستانی نے دبئی میں ایک ایسا انوکھا کاروبار شروع کردیا کہ شہریوں کی زندگی آسان کردی، تفصیلات جان کر آپ بھی اس دلچسپ سوچ کی داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

پاکستانی نے دبئی میں ایک ایسا انوکھا کاروبار شروع کردیا کہ شہریوں کی زندگی ...
پاکستانی نے دبئی میں ایک ایسا انوکھا کاروبار شروع کردیا کہ شہریوں کی زندگی آسان کردی، تفصیلات جان کر آپ بھی اس دلچسپ سوچ کی داد دینے پر مجبور ہوجائیںگے

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی مارکیٹ، شاپنگ مال یا سنیما گھر چلے جائیں، وہاں جو سب سے بڑی مشکل پیش آتی ہے وہ گاڑی کی پارکنگ ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو آئے روز پیش آتا رہتا ہے۔دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان نے لوگوں کا یہ مسئلہ اس انوکھے انداز میں حل کر دیا ہے کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق عدنان مسعود نامی اس نوجوان نے دبئی کے شہریوں کے لیے ”پارک کی“ (Park Key)کے نام سے آن لائن پارکنگ کی سہولت متعارف کروادی ہے۔ ’پارک کی‘ کی ویب سائٹ پارکنگ تلاش کرنے والے شہریوں اور پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے والوں کے مابین رابطے کا کام کرتی ہے۔ اس وقت پارک کی دبئی اور شارجہ میں 400پارکنگ سپاٹس کے ساتھ منسلک ہے اور شہریوں کو ان سپاٹس کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدنان مسعود نے یہ ویب سائٹ جنوری 2016میں لانچ کی تھی اور 6ماہ میں اس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کو پارکنگ کے لیے مطلوبہ جگہ ہفتے یا مہینے کی بنیاد پر منتخب کرنا ہوتی ہے۔ جگہوں کے لحاظ سے اس کے ریٹ مختلف ہیں۔ عام طور پر صارفین کو 395درہم (تقریباً11ہزار 270روپے) سے 525درہم (تقریباً 15ہزار روپے) ماہانہ ادا کرنے پڑتے ہیں۔اس کے علاوہ 200درہم (تقریباً 5ہزار 706روپے) سکیورٹی فیس کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں۔عدنان مسعود کا کہنا ہے کہ ”ہم پارکنگ میں مخصوص جگہ کی گارنٹی تو نہیں دیتے مگر ہم پارکنگ سپاٹ کی گارنٹی ضروری دیتے ہیں۔ جن صارفین کو پارکنگ کی جگہ نہ ملے وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم ان کا مسئلہ حل کریں گے۔“ان کا کہنا تھا کہ ”پارک کی مستقبل میں قطر اور کویت میں بھی لانچ کی جائے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...