ایشیائی ملازمہ کے پیٹ میں درد کی شکایت، ڈاکٹرپتھری سمجھتا رہالیکن حقیقت سامنے آئی تو کفیل بھی دنگ رہ گیا

ایشیائی ملازمہ کے پیٹ میں درد کی شکایت، ڈاکٹرپتھری سمجھتا رہالیکن حقیقت ...
ایشیائی ملازمہ کے پیٹ میں درد کی شکایت، ڈاکٹرپتھری سمجھتا رہالیکن حقیقت سامنے آئی تو کفیل بھی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں روزگار کے سلسلے میں ایشیائی باشندے اکثر جاتے رہتے ہیں لیکن وہاں جاکرایسے ایسے گل کھلاتے ہیں کہ اپنے وطن کادنیا بھر میں تماشہ بناتے ہیں ، ایسے ہی گھریلوملازمہ کے طورپر جانیوالی ایک خاتون نے ناجائزتعلقات سے بننے والے بچے کو ڈھیڈ کے علاقے میں ایک ہیلتھ سنٹر کے واش روم میں بچے کو جنم دیدیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق اماراتی کفیل کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کی ملازمہ حاملہ ہے جبکہ معائنہ کرنیوالے ڈاکٹر کا خیال تھا کہ پتھری کی وجہ سے مریضہ کے پیٹ میں درد ہے ،پیٹ کا درد شدید ہونے پر کفیل نے اسے کلینک منتقل کردیا جہاں وہ ڈاکٹر روم میں پہنچے ہی تھے کہ خاتون واش روم کی طرف بھاگ گئی جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیدیا۔
میڈیکل سٹاف نے بعدازاں خاتون کو ڈھیڈ ہسپتال منتقل کردیاجہاں گائنی سیکشن میں اسے داخل کرادیاگیا۔
عرب اخبار امارات الیوم کے مطابق پولیس نے نوجوان کے باپ کی تلاش شروع کردی تاہم نومولود کے باپ اور ماں کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایاگیا۔

مزید :

عرب دنیا -