پرواز کی روانگی میں تاخیر،ا ئیرلائن انتظامیہ کے افراد وجہ معلوم کرنے آئے تو پائلٹس کو دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، جہاز اُڑانے سے چند لمحے قبل دونوں پائلٹوں کو گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

پرواز کی روانگی میں تاخیر،ا ئیرلائن انتظامیہ کے افراد وجہ معلوم کرنے آئے تو ...
پرواز کی روانگی میں تاخیر،ا ئیرلائن انتظامیہ کے افراد وجہ معلوم کرنے آئے تو پائلٹس کو دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، جہاز اُڑانے سے چند لمحے قبل دونوں پائلٹوں کو گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔

  


ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی تو ایئرلائنز کے حکام اس کی وجہ دریافت کرنے کے لیے طیارے میں آئے، مگر جہاز کے دونوں پائلٹس کی حالت دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین ایئرلائنز کی یہ فلائٹ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جا رہی تھی۔ جب حکام نے آ کر پائلٹوں سے طیارے کے اڑان بھرنے میں تاخیر کی وجہ پوچھی تو ان کی گفتگو اور حرکات سے انہیں پتہ چلا کہ دونوں پائلٹوں نے شراب پی رکھی ہے۔ اس انکشاف پر حکام سر پیٹ کر رہ گئے کہ اگر پائلٹ پرواز کو اڑا لے جاتے تو بیچارے مسافروں کا کیا ہوتا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”37اور 39سالہ پائلٹ ہماری حراست میں ہیں اور انہیں جلد پیسلے شیریف کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔“کینیڈین ایئرلائنز کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سکاٹ لینڈ سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کے عملے کے18میں سے دو ارکان کو گلاسگو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہم تفتیش کے نتائج اور عدالتی کارروائی کا انتظار کریں گے اور اس کے بعد ہی اس پر کوئی ردعمل ظاہر کریں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...