نیو اکنامک سٹی منصوبہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا‘خادم حسین
لاہور( کامرس رپورٹر ) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت اقتصادی راہداری منصوبہ میں شامل نیوک اکنامک سٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیو اکنامک سٹی منصوبہ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا ،نیو اکنامک سٹی میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا ،منصوبہ کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نیو اکنامک سٹی میں مختلف انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے۔ خادم حسین نے بتایا کہ نیو اکنامک سٹی کے قیام سے غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے خسارے میں کمی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا