ماش کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے 25 سے 55 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے، محکمہ زراعت

ماش کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے 25 سے 55 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے، محکمہ زراعت

راولپنڈی/ اسلام آباد( آن لائن )ماش کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے 25 سے 55 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ ماش درمیانی جسامت کی فصل ہے اس لئے اس کو جڑی بوٹیوں سے کافی نقصان ہوتا ہے۔ ماش کی فصل کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، مدانہ، کھبل، سوانکی، چلائی، باتھو اور ہزاردانی وغیرہ شامل ہیں۔ ان جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے کھیت میں گوڈی کی جا سکتی ہے۔ پہلی گوڈی بوائی کے 25 سے 30 دن کے اندر جبکہ دوسری گوڈی 35 تا 45 دن کے اندر کرنی چاہیے۔ جڑی بوٹیوں کو کیمیائی زہروں سے بھی تلف کیا جا سکتا ہے۔

اس صورت میں بوائی کے فوراً بعد پینڈی میتھالین (Pendimethaline) بحساب ڈیڑھ لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔

مزید : کامرس


loading...