پاکستان کو اقوام متحدہ کو جگانے کیلئے عالمی سطح پر آواز اُٹھانی چاہیے،صغیراسد
لاہور(اس پ)کشمیریوں کی آزادی کے لیے پاکستانی یوتھ کو متحد ہوکامیدان عمل میں نکلنا چاہیے پاکستان تحریک اسلام کے چیئرمین صغیر اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو اقوام متحدہ کو جگانے کیلئے عالمی سطح پر آواز اُٹھانی چاہیے، پاکستانی سیاستدانوں سے التماس کرتا ہوں اللہ کے لیے کشمیر ایشو پرسیاست نہ کرو بھارتی جارحیت کے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔نواز شریف کو بھارت سے دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے پاکستان بھر میں یوتھ کو کشمیریوں کے ساتھ کھڑا کر نے کے لیے پاکستان تحریک اسلا م وسیع پیمانے پر مہم چلائے گئی۔
اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے پاکستان کے تمام بڑئے شہروں میں احتجاجی کیمپ لگائے جائے گئے میں تمام مذہبی ،سیاسی،سماجی،سول سوسائٹی،کی تنظیموں سے التماس کرتا ہوں کے کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے اتفاق واتحاد کا راستہ اپنانے کی کوشش کریں ۔انہوں کہاپاکستان تحریک اسلام کا موقف مسلۂ کشمیر پر بڑا دوٹوک ہے ۔ہم مجاہدیں کشمیر کی پر زورہمایت کرتے ہیں انکی شہادتوں کر خراج تحیں پیش کرتے ہیں۔بھارتی افواج کے مظالم کی پرزور مذمت کے کرتے ہیں۔کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد ریفڑینڈم کے وعدے کو پوراکیا جائے۔دیگر حریت رہنماوں ، جہاد کونسل ، اور دیگر متعلقہ جماعتیں جو لائحہ عمل طے کریں گے ہم شوری کے فیصلہ کے مطابق ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انشااللہ پاکستانی افواج کو بیرونی تمام دباؤ سے نکل کر دوٹوک انداز میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اعلان جہاد بلند کرنا چاہیے جو کہ ان پر گزشتہ ۷۰ سال سے فرض عین ہے۔