مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ،طاہر صدیق

مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ،طاہر صدیق

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے تجویز دی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے اور قوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عمل درآمد کروانے کے لئے سینٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں ایک تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جس کو اختیارات کے ساتھ ساتھ ایک ٹائم فریم بھی دیا جائے ‘جب تک بھارت سے بامقصد مذاکرت کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں ہو جاتا تب تک کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کرتا رہے گا بھارت نے کمال چالاکی سے پا کستان کے پانی پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔

آنے والے وقت میں پاکستانیوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہمسایوں سے لڑائی اچھی بات نہیں ہوتی لیکن اگر جب ایک طرف ہمسایہ ہندو ہو تو اس پر اعتبار بھی نہیں کرنا چاہئے۔

اور ایسے حالات میں حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جاگتے بھی رہنا چاہئے اور اس کی ہر چال پر نظر بھی رکھنی چاہئے۔

اور کاروبار ایک طرف رکھ کر ملک کو ترجیح دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران یوم الحاق پاکستان کشمیر کے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دین اور وہ بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسی حکومت کو اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اگر ان میں زرا سا بھی شرم باقی ہے تو ان کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...