بھارتی ہندوں کی انتہا پسندی دن بد ن بڑھتی جا رہی ہے،مولانا جاوید قصوری

بھارتی ہندوں کی انتہا پسندی دن بد ن بڑھتی جا رہی ہے،مولانا جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارتی ہندوں کی انتہا پسندی دن بد ن بڑھتی جا رہی ہے۔مودی سرکارکھلم کھلا انتہا پسندوں کی پشت پنا ہی کر رہی ہے ۔دنیا کو پاک بھارت کشیدگی ختم کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جماعت اسلامی شرقی لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، محمد عمیرخان ، زبیر صدیقی نے بھی خطاب کیا جبکہ زونل امراء شریف الحق ، عبدلرشید مرزا ، ڈاکٹر محمود احمد ، وقار ندیم وڑائچ ، عبدالعزیز عابد ، چوہدری منظور گجر ، شاہد ملک اور دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر ایک بار بھر لہولہان ہے بھارتی فوجی درندے جنت کے پھولوں کو اپنے پاؤں تلے مسل رہے ہیں۔

پوری کشمیری قوم ماتم کنا ں ہے لیکن عالم انسانیت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ فلسطینی قوم کے ساتھ ساتھ کشمیری قوم دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے وہ غلامی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اس ظلم و ستم کے خلاف جو احتجاج عالمی سطح پر ہونا چاہیے تھا و ہ اب تک نہیں ہو سکا اور کسی عالمی فورم میں اب تک بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی پامالی اور بدترین خلاف ورزیوں پر کوئی آواز نہیں اُٹھائی گئی ہے ۔اقوام متحدہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور اسلامی حقوق کے تحفظ کے عالمی ادارے خاموش اور سوئے پڑے ہیں اور یہ عالمی ضمیر کے سوئے رہنے کا ایک شرمناک مظاہرہ ہے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی اس جدوجہد میں کشمیر ی عوام کی مکمل حمائیت کرتی ہے اور جماعت اسلامی نے 15جولائی تا 31جولائی تک تحریک آزادی کشمیر سے اظہار یکجہتی کی مہم طے کی ہے