قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، مجرم کو 26جولائی کو پھانسی دی جائے گی

قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، مجرم کو 26جولائی کو پھانسی دی جائے گی

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمدگجانہ نے تھانہ گلشن اقبال کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے 22سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ مجرم کوساہیوال میں 26جولائی کوپھانسی دی جائے گی۔مجرم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں قتل کامقدمہ درج کیاگیاجس پر 1993میں جسٹس گلبازخان نے غلام مرتضیٰ کوسزائے موت کی سزاسنائی تھی ،سزاکے بعدمجرم نیاعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں کیں جنہیں خارج کردیاگیا۔اپیلوں پرفیصلے ہونے تک مجرم کوسنٹرل جیل لاہورسے ساہیوال منتقل کردیاگیا،اپیلیں خارج ہونے پرسیشن جج لاہورنے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...