اجازت کے بغیر بورڈ آویزاں کرنے پر میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

اجازت کے بغیر بورڈ آویزاں کرنے پر میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف فوری کارروائی ...

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے کمپنی کی اجازت کے بغیر ہول سیل کے بورڈ آویزاں کرنے پر میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں مختلف کمپنیز کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی کمپنی نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہول سیل ایجنٹ مقرر نہیں کیا لیکن بعض دکانداروں نے ان کی ادویات کوفروخت کرنے کے لئے ہول سیل ڈیلر کے بورڈ آویزاں کررکھے ہیں اور ان کی کمپنی کے نام پر ادویات وارنٹی کے بغیر فروخت کی جا رہی ہیں۔عدالت نے لاہور کے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ خودساختہ ہول سیل ڈیلرز کے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت نے قرار دیا کہ خودساختہ ہول سیل ڈیلرز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکرٹری ہیلتھ کو آئندہ تاریخ پر طلب کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...